
بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان نے ایک سے بڑھ کر ایک ہٹ فلموں کے ذریعے شائقین کو محظوظ کیا ہے۔
آج ہم آپ کو ان ستاروں کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
امیتابھ بچن
صدی کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا فلموں میں ابتدائی دور بہت خراب رہا لیکن اس کے بعد جب انہیں کامیابیاں ملنا شروع ہوئیں تو انہوں نے پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والے امیتابھ بچن نے شیرووڈ کالج نینی تال سے تعلیم حاصل کی۔
اس کے بعد انہوں نے دہلی یونیورسٹی کے کیروڑی مل کالج سے بیچلر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی۔
شاہ رُخ خان
سنیما کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے فلمی سفر کا آغاز فلم ‘دیوانہ’ سے کیا۔
انہوں نے اپنی تعلیم دہلی کے سینٹ کولمبس اسکول سے حاصل کی۔
اس کے بعد انہوں نے دہلی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا اور پھر جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ماس کمیونیکیشن میں ڈگری حاصل کی۔
عامر خان
عامر نے کئی اسکولوں میں تعلیم حاصل کی، لیکن انھوں نے صرف 12ویں جماعت تک ہی پڑھائی کی۔
سلمان خان
بالی ووڈ میں دبنگ خان کے نام سے مشہور سلمان خان ایسے اسٹار ہیں، جن کی کسی فلم میں موجودگی فلم کے ہٹ ہونے کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔
سلمان خان نے گریجویشن کرنے کے لیے گوالیار کے سندھیا اسکول اور ممبئی کے سینٹ زیویئر کالج میں تعلیم حاصل کی لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق انھوں نے اپنی پڑھائی درمیان میں ہی چھوڑ دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News