Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلمان خان اور والد سلیم خان کو دھمکی آمیز خط موصول

Now Reading:

سلمان خان اور والد سلیم خان کو دھمکی آمیز خط موصول

بولی وُڈ کے سلطان سلمان خان اور ان کے والد مصنف سلیم خان کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔

باندرہ پولیس نے اتوار کو ممبئی کے باندرہ بینڈ اسٹینڈ کے قریب شدید دھمکیوں سے بھرے اس نامعلوم خط کے ملنے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ خط سلیم خان کے سیکیورٹی عملے کو ایک بینچ پر ملا۔

ایک پولیس افسر نے کہا کہ، “سلیم خان صبح کے معمول کی پیروی کرتے ہوئے اپنے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ سیر کے لیے جاتے ہیں۔ ایک ایسی جگہ ہے جہاں وہ عام طور پر وقفہ کرتے ہیں۔ وہیں بینچ پر پر انہیں ایک پرچی ملی جو مبینہ طور پر انہی کے لیے چھوڑی گئی تھی۔”

پولیس کے مطابق سلیم خان کے سیکیورٹی اسٹاف کو ملنے والی اس پرچی میں سلمان اور سلیم خان دونوں کے لیے سنگین دھمکیاں تھیں۔

Advertisement

پرچی پر لکھا تھا، “موسے والا جیسا کر دوں گا۔”

باندرہ پولیس کو پرچی کے بارے میں اطلاع دی گئی اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس بینڈ اسٹینڈ علاقے میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے اور مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ چٹ کس نے چھوڑی ہے۔

خیال رہے کہ پنجابی گلوکار شوبھدیپ سنگھ سدھو، جو سدھو موسے والا کے نام سے مشہور ہیں، کو 29 مئی کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

 یہ حملہ ریاستی حکومت کی طرف سے 28 سالہ گلوکار کی سیکیورٹی میں کمی کے ایک دن بعد ہوا تھا۔

دوسری جانب سلمان خان اور ان کے گھر کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

Advertisement

سدھو موسے والا کے قتل کے بعد گینگسٹر لارینس بشنوئی کی جانب سے سلمان خان کو بھی موت کے گھاٹ اتارے جانے کا خدشہ ہے۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ممبئی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے گھر اور اُن کے گرد سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے، اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ سلمان خان کے گھر کے باہر کسی قسم کی کوئی مشکوک حرکت نہ ہو۔

2018ء میں پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے گینگ کے سرغنہ لارینس بشنوئی نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی مگر سلمان خان اس منصوبے سے بچ نکلے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر