Advertisement
Advertisement
Advertisement

عاطف اسلم نے معذور بچے کے ہاتھ چوم کر مداحوں کے دل جیت لیے

Now Reading:

عاطف اسلم نے معذور بچے کے ہاتھ چوم کر مداحوں کے دل جیت لیے

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے معذور بچے کے ہاتھ چوم کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

گلوکار گزشتہ ماہ مئی سے امریکا اور کینیڈا کے میوزک کنسرٹس کے دوروں پر ہیں اور وہ رواں ماہ کے اختتام تک کینیڈا میں پرفارمنس کریں گے۔

Advertisement

19 جون کو ایٹلانٹا میں منعقد کنسرٹ میں نہ صرف مرد بلکہ خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں ایک معذور بچہ بھی شامل تھا۔

Advertisement

میوزک کنسرٹ کے اختتام کے بعد اس بچے نے عاطف اسلم سے ملاقات کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے۔

اس ویڈیو میں عاطف اسلم کو خصوصی ضروریات کے حامل بچے سے عاجزانہ انداز میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جہاں انہوں نے بچے کو جھُک کر بوسہ بھی دیا اور کنسرٹ میں شرکت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

گلوکار کے اس عاجزانہ انداز کو دیکھ کر شائقین بے حد خوش ہوئے اور سب نے تعریفیں بھی کیں۔

Advertisement

https://twitter.com/khanal79/status/1538026551328923649?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1538026551328923649%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1183882

اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر گلوکار کا نام 21 جون کو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا۔

اس سے قبل رواں ماہ 2 جون کو عاطف اسلم کی کینیڈا کی مداح خواتین نے دعویٰ کیا تھا کہ عاطف اسلم نے ان کے دوستوں کے گروپ کے ہمراہ 45 منٹ گزارے، اور ان کے ساتھ باتیں بھی کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر