
بالی ووڈ کی اداکارہ ریا چکروتی کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ ریا چکروتی کا پاسپورٹ واپس کر دیا ہے۔
اداکارہ ریا چکروتی نے ایک بین الاقوامی تقریب میں شرکت کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست کی تھی۔
یاد رہے کہ منشیات کیسز کی خصوصی عدالت نے انہیں صرف چار روز کے لیے ابو ظہبی جانے کی اجازت دی ہے۔
اس کے علاوہ اداکارہ ریا کو روزانہ بھارتی سفارتخانے میں حاضری لگانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
جبکہ ایک لاکھ روپے کا زر ضمانت بھی جمع کروانا ہوگا۔
واضح رہے کہ پچھلے برس ستمبر میں ریا چکروتی کو بھارتی انسداد منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا تھا۔
اداکارہ ریا پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ سُشانت سنگھ راجپوت کے لیے منشیات خریدی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News