
بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
گلوکارہ نیہا ککڑ نے اپنی 33 ویں سالگرہ منائی ہے۔
گلوکارہ کو انڈستری سمیت مداحوں کی جانب سے بھی سالگرہ کی مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔
گزشتہ دنوں لوکارہ نیہا ککڑ نے بتایا تھا کہ وہ پاکستانی میوزک کی بڑی مداح ہیں۔
حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں منعقدہ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ کی گلوکارہ نیہا ککڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
ویڈیو میں نیہا ککڑ کو پاکستانی میوزک، گلوکاروں اور ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے سُنا گیا۔
گلوکارہ نے کہا تھا کہ مجھے عاطف اسلم سمیت دیگر پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ گانے میں بہت مزہ آتا ہے۔
نیہا ککڑ نے کہا تھا کہ پاکستانی گلوکاروں اور ٹیلنٹ کا کوئی ثانی نہیں، پاکستان میں زبردست ٹیلنٹ موجود ہے۔
گلوکارہ نے مزید کہا تھا کہ میں اپنے پاکستانی مداحوں کی محبت کے لیے شکرگزار ہوں۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ سرحد پار یعنی پاکستان میں لوگ مجھے بےحد پیار کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News