مرحوم عامر لیاقت حسین کے پڑوسیوں نے کچھ اہم انکشافات کئے ہیں۔
عامر لیاقت کے پڑوسی کا کہنا ہے کہ اُن کے گھر کے جنریٹر کے دھواں کی بو میرے گھر تک محسوس کی جاسکتی ہے، جب یہ واقعہ ہوا تو مرحوم کا گھر جنریٹر کے دھویں سے بھرا ہوا تھا۔
دوسری جانب اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں آج صبح 9 بجے سے 1 بجے تک بجلی بند رہی، دن میں تین سے چار بار تین تین گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
خداداد کالونی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی آتی کم ہے اور جاتی زیادہ ہے۔ گزشتہ چند روز سے ہمارے علاقے میں لوڈ شیڈنگ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ صرف خدادداد کالونی ہی نہیں پورے شہر میں بجلی کا بحران سنگین شکل اختیار کر گیا ہے۔
ایک طرف کے الیکٹر کی جانب سے بجلی کے بھاری بل عوام کو موصول ہو رہے ہیں تو دوسری جانب ان علاقوں میں بھی اب لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جہاں نہ تو بجلی چوری ہوتی ہے اور نہ ہی بلوں کی ادائیگیوں کا مسئلہ ہے۔
عمران خان کی حکومت جاتے ہی کے الیکٹرک بے لگام ہو چکی ہے اور ن لیگی حکومت نے آئی ایم ایف کی طرح کے الیکٹرک کے آگے بھی گٹھنے ٹیکے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
