
بولی وُڈ کی لیجنڈری اداکارہ شبانہ اعظمی اپنی والدہ شوکت اعظمی سے بے انتہا محبت کرتی ہیں، اور ان کے ساتھ گزارے لمحات زندگی کا حسین ترین وقت مانتی ہیں۔
حال ہی میں شبانہ اعظمی نے “دی اولڈیسٹ لِو اسٹوری” نامی کتاب کے اجرا کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی تو دیکھنے والے انہیں دیکھتے ہی رہ گئے۔
UNPFA کی برانڈ ایمبسڈر اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ شبانہ اعظمی نے اس کتاب میں اپنی ماں کے ساتھ وقت کے نایاب قصوں کے بارے میں ایک مضمون شیئر کیا۔
شبانہ اعظمی اپنی والدہ کے بارے میں لکھتی ہیں کہ، ’وہ ایک بہت اچھی خاتون، ماں اور بیوی تھیں۔ ان کی سب سے بڑی خاصیت تھی کہ وہ اپنی پروفیشنل لائف کے ساتھ ساتھ پرسنل لائف میں برابر تال میل رکھتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ بولی وُڈ کی نروپا رائے ٹائپ کی ماں نہیں تھیں، وہ بہت ہی مضبوط اور بے باک طریقے سے اپنی بات رکھتی ہیں۔ وہ کب آپ کو زمین پر اتار دیں گی، پتہ بھی نہیں چلتا تھا۔
شبانہ اعظمی نے مزید بتایا، ’ایک بار کا قصہ ہے کہ میری پہلی فلم “انکر” ریلیز ہوئی تھی اور میری ماں مجھ سے آگے والی قطار میں بیٹھی تھیں۔ فلم دیکھتے ہوئے انہوں نے مجھے کہا کہ تم ایک بہت اچھی اداکارہ ہو، مجھے فخر ہے تم پر، یہ فلم بہت اچھی ہے۔ میرے برابر والے دیکھ کر سوچنے لگے ہوں گے کہ یہ سب کیا چل رہا ہے۔ ماں کی بات سن کر میں بہت پُراعتماد (کانفیڈنٹ) ہوگئی‘۔
“پھر جب دو ماہ بعد میری دوسری فلم ’فاصلہ‘ آئی تب وہ بولیں کہ شبانہ یہ اتنی بے ہودہ فلم ہے اور تم نے اتنا بے ہودہ کام کیا ہے۔ اگریہ فلم تم نے مجھے پہلے دکھا دی ہوتی تو میں تمہاری شادی کسی لنگڑے لولے سے کرا دیتی، لیکن فلم انڈسٹری میں آنے نہیں دیتی”۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News