Advertisement
Advertisement
Advertisement

سدھو موسے کے آخری گانے کو یوٹیوب سے کیوں ہٹایا؟ وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

سدھو موسے کے آخری گانے کو یوٹیوب سے کیوں ہٹایا؟ وجہ سامنے آگئی

آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کی موت کے بعد ریلیز ہونے والے گانے کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھو موسے کا آخری گانا ایس وائی ایل صرف بھارت میں یوٹیوب چینل پر نہیں دیکھا جا سکتا تاہم دیگر ممالک میں یہ گانا دیکھا اور سنا جاسکے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کی قانونی شکایت پر یوٹیوب نے بھارت ریجن سے یہ گانا ریمو کیا، بعض طبقہ اس گانے کو متنازع قرار دے رہا ہے جس میں بھارتی پنجاب میں پانی کے مسائل سمیت خالصتان تحریک کے رہنماؤں کا ذکر ہے۔

اس کے علاوہ گانے میں سکھوں کا جھنڈا بھی دکھایا گیا ہے۔

رواں ماہ 23 جون کو ریلیز ہونے والا گانا ایس وائی ایل نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں چھا گیا۔

Advertisement

اس سے قبل سدھو موسے والا کے قاتل نے اپنا جرم تسلیم کر لیا تھا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گینگسٹر لارنس بشنوئی نے پنجابی گلوکار کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

اس حوالے سے  پنجاب پولیس نے بتایا کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

گینگسٹر لارنس بشنوئی نے بتایا کہ گزشتہ برس اگست سے وہ اس قتل کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

پنجاب پولیس کے آفیسر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ہم نے حال ہی میں لارنس بشنوئی کو اس کیس میں گرفتار کیا تھا اور اس کے ریمانڈ میں 27 جون تک توسیع کر دی گئی تھی۔

پولیس آفیسر نے بتایا کہ ہماری معلومات کے مطابق رواں سال جنوری میں بھی شوٹرز کا ایک مختلف گروپ موسے والا کو قتل کرنے آیا تھا لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فتح آباد پیٹرول پمپ سے حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہم نے ملزم پریاورت عرف فوجی کی شناخت کی ہے اور اب تک 13 لوگوں کو گرفتار کر کے پوری سازش کا پردہ فاش کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 29 مئی کو سدھو موسے والا کو ریاست پنجاب کے مانسا ضلع میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر