
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھوے اور کورین پاپ گلوکارہ لیزا کے ہمراہ تصویرسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے 7 جون کو پیرس میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔
تاہم ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھوے نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس تقریب میں پریانکا چوپڑا اور لیزا کے ساتھ لی گئی اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔
یاد رہے کہ معروف فیشن برانڈ نے اپنا نیا کلیکشن متعارف کروانے کے لیے پیرس میں تقریب منعقد کی تھی۔
اس تقریب مینم این اور لیزا نے زرد رنگ کا لباس پہنا جبکہ پریانکا نے نارنجی رنگ کا لباس زیب تن کیا۔
تینوں سلیبریٹی خواتین نے فیشن برانڈ کے ہیروں کے ہار پہن رکھے تھے۔
واضح رہے کہ اٹلی کی فیشن برانڈ نے پریانکا کو رواں برس جون میں اپنا ایمبیسیڈر مقرر کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News