
دنیا بھر کے اداکاروں اور اداکاراؤں کے لیے کمائی کا سب سے آسان ذریعہ ان کا مارکیٹ میں اپنا نام اور برانڈ ہے، جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا جاتا ہے اور تشہیری مقاصد کے لیے خدمات پیش کی جاتی ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس کی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سوشل میڈیا پر ٹیگنگ کے لیے پیسے مانگتی نظر آرہی ہیں۔
آمنہ الیاس نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں ایک ڈرامے کے سیٹ پر ہدایت کار عابس رضا سے پیسے لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں ڈائریکٹر عابس رضا چائے پینے میں مصروف ہوتے ہیں کہ اچانک آمنہ آکر ان سے کہتی ہیں کہ ٹیگنگ کے پیسے دیدیں۔
جس پر عابس رضا اپنے پرس سے پانچ سو روپے نکال کر دیتے ہیں۔
جب وہ چلی جاتی ہیں تو عابس کہتے ہیں، “یہ ٹیگنگ کے بھی پیسے لیتی ہیں۔”
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
دراصل آمنہ نے یہ ویڈیو عابس رضا کی تعریف میں ازراہِ مذاق بنائی ہے۔
اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، “جب آپ کے ہدایت کار اچھے ہوں تو وہ ہر چیز کا خیال رکھتے ہیں۔ وہ ذہین، ہمدرد اور انتہائی خوش مزاج انسان ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ عابس رضا کے ساتھ بگ بینگ پروڈکشن کے ڈرامہ سیریل “بندش 2” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News