Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر لیاقت کے انتقال پر دوسری اہلیہ کی پوسٹ وائرل

Now Reading:

عامر لیاقت کے انتقال پر دوسری اہلیہ کی پوسٹ وائرل

رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر ان کی دوسری سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کی پوسٹ وائرل ہوگئی ہے۔

طوبیٰ انور کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے سابق شوہر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اپنی زندگی کے دوران عامر لیاقت نے بہت سی زندگیوں کو متاثر کیا، میری دعا ہے کہ ان کی آگے کی زندگی آسان ہو۔

طوبیٰ انور نے لکھا کہ میری سب سے درخواست ہے کہ خدارا جن کا نقصان ہوا ہے آپ اُن کی نجی زندگی کا احترام کریں۔

Advertisement

گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انتقال کی تصدیق کی۔

ڈاکٹرز کے مطابق عامر لیاقت حسین کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ انتقال کر چکے تھے۔

عامر لیاقت اپنے آبائی گھر خداداد کالونی میں موجود تھے جب گھر پر موجود ملازمین دروازہ کھول کر اندر گئے تو وہ بے ہوش حالت میں بستر پر موجود تھے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

عامر لیاقت کے ڈرائیور جاوید نے 15 پر ان کی طبیعت کے حوالے سے اطلاع دی تھی۔

ملازم جاوید کے مطابق گزشتہ شب عامر لیاقت کے سینے میں درد تھا لیکن انہوں نے اسپتال جانے سے انکار کردیا تھا اور ان کے کمرے سے چیخنے کی آواز بھی سنائی دی تھی۔

Advertisement

یاد رہے کہ عامرلیاقت حسین 5 جولائی 1971 کو پیدا ہوئے، وہ 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔

عامرلیاقت حسین مشرف دور میں وزیرمملکت بھی رہے، 2018 میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

عامر لیاقت حسین نے 3 شادیاں کیں، اُن کی ازدواج میں ڈاکٹر سیدہ بشریٰ اقبال، سیدہ طوبیٰ انور اور دانیہ ملک شامل ہیں جبکہ دو بچے دعا عامر اور احمد عامر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر