Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھابے لامے بیروزگار نوجوان سے دنیا کا مشہور ترین ٹک ٹاکر کیسے بنا؟

Now Reading:

کھابے لامے بیروزگار نوجوان سے دنیا کا مشہور ترین ٹک ٹاکر کیسے بنا؟

کھابانے لامے جنہیں کھابے لامے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ایک 22 سالہ سینیگالی ٹک ٹاک اسٹار ہیں اور اپنے انتہائی سنجیدہ لیکن بیک وقت چہرے کے مزاحیہ تاثرات کے لیے مشہور ہیں۔

لامے کی پیدائش افریقی ملک سینیگال میں ہوئی تھی، لیکن جب وہ ایک سال کے تھے تو ان کا خاندان اٹلی کے شہر چیواسو ہجرت کر گیا تھا۔

کھابے لامے بدھ کو 143.8 ملین سبسکرائبرز کے ساتھچارکی ڈی امیلیو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے ٹک ٹاک اسٹاربن چکے ہیں۔

کھابے اٹلی کے شمالی شہر ٹیورِن میں ایک فیکٹری آپریٹر کے طور پر کام کرتے تھے، لیکن دو سال قبل عالمی وبا کورونا کی وجہ سے ایک فیکٹری میں ملازمت کھونے کے بعد انہوں نے اپنا ٹک ٹاک کا سفر شروع کیا تھا۔

مارچ 2020 میں ملازمت کھونے کے بعد کھانے واپس اٹلی میں اپنے والدین کے گھر آئے اور ٹک ٹاک بنانا شروع کی۔

Advertisement

لامے نے اپنے ٹک ٹاک سفر کا آغاز دوسرے کانٹینٹ کریئٹرز کے ٹک ٹاک کلپس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا، جہاں انہوں نے اپنی لائف ہیکس کی چالیں دکھائیں۔ وہ مزاحیہ حرکتیں کرتے ہیں اور اپنی ویڈیوز میں ایک لفظ بھی نہیں بولتے۔

کھابے ٹک ٹاک پر @khaby.lame کے ہینڈل سے موجود ہیں، ٹک ٹاک پر ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کرنے کے فوراً بعد ہی انہوں نے 50 ہزار عالمی فالوورز کا ہندسہ عبور کر لیا۔

Advertisement

اگست 2021 میں، ٹک ٹاک نےکھابے کو ٹک ٹاک پر 100 ملین فالوورز تک پہنچنے پر مبارکباد دی۔

سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ نے ٹویٹر پر لکھا، “ٹک ٹاک پر 17 مہینے اور پہلے ہی 100 ملین فالوورز۔ مبارک ہو @KhabyLame، یہ تو صرف شروعات ہے۔ “

Advertisement

کھابے کی مقبول ترین ویڈیوز میں سے ایک وہ تھی جس میں اسٹار نے ایک خاتون کا اس کے ٹوائلٹ رول ہیک پر مزاق اڑایا تھا۔

ویڈیو میں، خاتون نے رول سے ٹیوب کو ہٹا دیا اور آسانی سے ڈسپنسنگ کے لیے ٹشو کو سوراخ کے ذریعے کھینچا۔

کھابے کے فی الحال انسٹاگرام پر 78.3 ملین فالوورز ہیں۔ ایڈ شیرین، ناؤمی، کیلین ایمباپے، اور کارلوس سینز سمیت کئی مشہور شخصیات نے ان کے ساتھ ویڈیوز بنائی ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Khaby Lame (@khaby00)

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر