پاکستان کی معروف اداکارہ یشما گل ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے حق میں میدان میں آگئیں۔
اداکارہ یشما گِل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ دانیہ کا پیچھا چھوڑ دیں، اسی تنقید کی وجہ سے ایک جان چلی گئی ہے، اب دوسری زندگی لینے کا خطرہ نہ لیں۔
انہوں نے کہا کہ سارے حساب اللّٰہ تعالیٰ پر چھوڑ دیں، دانیہ نے غلط کیا یا اچھا کیا، اس کا فیصلہ اللّٰہ تعالیٰ کو کرنے دیں۔
یشما گل نے کہا کہ دوسروں کی نجی زندگیوں کے بارے میں فیصلہ کرنے والے ہم کون ہوتے ہیں؟
واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 9 جون کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے بعد انکی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
