
شدید تنقید کرنے والی پاکستان کی معروف میزبان مشی خان نے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین سے معافی مانگ لی۔
مشی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔
اس ویڈیو میں مشی خان روتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ عامر لیاقت کے انتقال پر بہت افسوس ہوا ،وہ اب اس دُنیا میں نہیں ہیں لیکن میں بہت شرمندہ ہوں، میرے دل پر دو دن سے بوجھ تھا جس کی وجہ سے کوئی پیغام جاری نہیں کرسکی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اُنہوں نے کہا کہ میں عامر لیاقت حسین کی شخصیت سے بہت متاثر تھی اور جب میں نے اُن کی ویڈیوز دیکھیں تو اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکی اور اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
مشی خان کا کہنا تھا کہ انسان خطا کا پُتلا ہے، مجھ سے بھی غلطی ہوئی، میں اللّٰہ تعالیٰ سے معافی مانگ رہی ہوں، ایک زبردست شخصیت کا یوں اچانک دُنیا سے رخصت ہوجانا تکلیف دہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کے خلاف کوئی ویڈیو نہیں بنائی لیکن مجھے نہ جانے کیا ہوگیا تھا کہ عامر لیاقت کے خلاف ویڈیو بنائی جس کی وجہ سے اُن کی دل آزاری ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس کہنے کو الفاظ نہیں ہیں، میں عامر لیاقت کے تمام چاہنے والوں سے بھی دل سے معافی مانگ رہی ہوں، ہم ان کی بااثر شخصیت کو کبھی بھول نہیں سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اللّہ پاک اُن کے درجات بُلند فرمائے اور گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا کرے، آمین۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین 9 جون کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے جبکہ گزشتہ روز اُن کی تدفین کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News