میوزک پروڈیوسر روحیل حیات جب ٹویٹر پر دلچسپ بحث میں مصروف نہیں ہوتے تو مسلسل نئے میوزک پر کام کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔
کوک اسٹوڈیو کے ساتھ کام کرنے کے بعد روحیل اب پاکستانی قومی ترانے کے ایک زبردست پروجیکٹ پر پر کام کر رہے ہیں، جس میں 140 گلوکاروں کی آوازیں پیش کرنے کی تصدیق کی گئی ہے!
رواں سال کے شروع میں، روحیل نے ٹویٹ میں بتایا تھا کہ وہ کس طرح پورے ملک سے گلوکاروں کی تلاش میں ہیں، انہوں نے اس حوالے سے تجاویز بھی طلب کیں۔
روحیل نے لکھا، “میں ایسے گلوکاروں کی تلاش میں ہوں جو پاکستان میں اپنی صوبائی اور اقلیتی برادریوں کی بہترین نمائندگی کریں۔ آپ کے ذہن میں آنے والے کسی بھی نام اور لنک کو شیئر کریں۔ آپ کا شکریہ۔”
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ وہ کس طرح قومی ترانے کی نئی پیش کش پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور ملک کے تمام متنوع خطوں کے گلوکاروں کی تلاش میں ہیں۔
اب کل روحیل نے ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ کس طرح 140 گلوکار قومی ترانہ گانے کے لیے اکٹھے ہوئے، اور یہ کتنا طاقتور لمحہ نکلا۔
I had the most inspiring moment yesterday when a passionate group of 140 singers from all over Pakistan assembled to sing the national anthem. Powerful moment. Saw and felt unity one can only dream of. This nation can and will overcome anything. I’m sure. Pakistan Zindabad 🇵🇰
— Rohail Hyatt (@rohailhyatt) June 6, 2022
انہوں نے لکھا، “میرے لیے کل سب سے متاثر کن لمحہ تھا جب پاکستان بھر سے 140 گلوکاروں کا ایک پرجوش گروپ قومی ترانہ گانے کے لیے جمع ہوا۔ اس موقع پر ایسے اتحاد کو دیکھا اور محسوس کیا جس کا کوئی خواب ہی دیکھ سکتا ہے۔ یہ قوم ہر چیز پر قابو پا سکتی ہے اور کرے گی۔ مجھے یقین ہے، پاکستان زندہ باد۔”
خیال رہے کہ ابھی تک مذکورہ 140 گلوکاروں کی فہرست کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن اس سے قبل کشمیر بینڈ کے مرکزی گلوکار بلال علی نے دوسرے فنکاروں اور حیات کے ساتھ تصاویر کا ایک گروپ شیئر کیا۔
تصاویر اور ٹیگز میں زیب بنگش، زوہا زبیری، اسفر حسین، ماریہ انیرا، ہارون شاہد، رضیہ ابرار، نمرہ رفیق، عبداللہ قریشی، شہمیر قدوائی وغیرہ شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
