Advertisement
Advertisement
Advertisement

ابرار الحق نے گانا نچ پنجابن چرانے پر برطانوی کمپنی کو قانونی نوٹس بھیج دیا

Now Reading:

ابرار الحق نے گانا نچ پنجابن چرانے پر برطانوی کمپنی کو قانونی نوٹس بھیج دیا

پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے اپنا مشہور گانا نچ پنجابن چرانے پر برطانوی کمپنی کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

ابرار الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ برطانیہ میں میرے وکلاء نے نچ پنجابن کے غلط اور بنا اجازت استعمال کے حوالے سے مووی باکس (کمپنی) کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔

Advertisement

ابرار الحق نے بتایا کہ وہ اپنے مداحوں اور سب کو کیس کے حوالے سے آگاہ کرتے رہیں گے، ساتھ میں انہوں نے ہمارے گانے چرانا بند کرو کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اس سے قبل بالی ووڈ اداکار ورون دھون کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا تھا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اداکار ورون دھون نے اپنی فلم جُگ جُگ جیو میں ابرار الحق کا گانا شامل کرنے سے متعلق اپنا موقف پیش کیا تھا۔

اداکار ورون دھون نے بھی پاکستانی گلوکار ابرار الحق کا شکریہ ادا کیا تھا۔

اداکار ورن نے گلوکار ابرار کے گانے کی ٹوئٹر پر تعریف بھی کی تھی۔

Advertisement

ورون دھون نےایک انٹرویو میں کہا تھا کہ فلم کی میوزک کمپنی ٹی سیریز  ان کے  اوریجنل گانے کے حقوق خرید چکی تھی۔

اداکار ورون دھون نے کہا کہ میں ابرارالحق  کو یہی کہنا چاہوں گا کہ انہوں نے اورینجل گانا بہت بہترین گایا، جو ہمیں بہت اچھا لگا۔

Advertisement

اداکار نے واضح کیا کہ گلوکار ابرار کے گانے کے حقوق ہماری فلم کی کمپنی نے خرید لیے، جبکہ یہ گانا کافی اچھا چل رہا ہے، شکریہ ابرار۔

یاد رہے کہ گلوکار ابرار الحق کا گانا نچ پنجابن کو بالی ووڈ فلم میں کاپی کیا گیا تاہم گلوکار ابرار الحق نے فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر اور ٹی سیریز  کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

ابرارالحق کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں نے کسی بھی بھارتی فلم کو اپنے گانے کے حقوق فروخت نہیں کیے۔

تاہم گلوکار کے جانب سے درج کروائی جانے والی شکایت پر کرن جوہر نے مقبول گانے نچ پنجابن کی چوری تسلیم کرتے ہوئے کریڈٹس میں ابرارالحق  کا نام شامل کردیا تھا۔

بعدازاں 23 مئی کو T-Series کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ کمپنی نے ’نچ پنجابن‘  گانے کے حقوق یکم جنوری  2022 کو  قانونی طور پر حاصل کیے۔

واضح رہے کہ یہ گانا لالی ووڈ کلاسکس کے یوٹیوب چینل پر بھی دستیاب ہے جو پنجابی گانوں کو محفوظ کرنے والی کمپنی 1Moviebox کی ملکیت ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر