Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ نمرہ خان کا اپنی ناکام شادی سے متعلق اہم انکشاف

Now Reading:

اداکارہ نمرہ خان کا اپنی ناکام شادی سے متعلق اہم انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے اپنی ناکام شادی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

نمرہ خان نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری طلاق نہیں ہوئی تھی بلکہ میں نے خود خلع لی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے میں سوچتی تھی اس بارے میں بات نہ کروں اور جتنا ہو سکے یہ سب ڈھکا چھپا رہے مگر ہم فنکاروں کی زندگی کی ہر بات سب کو معلوم ہوتی ہے اس لئے میں اس پر بھی کھل کر بات کرتی ہوں۔

دوران پروگرام اداکارہ آبدیدہ بھی ہو گئیں، اداکارہ نے کہا کہ میں نے بہت سخت اور بہت بُرا وقت دیکھا ہے میں سب کو نہیں بتا سکتی کہ میرے ساتھ کیا ہوا ،آج کیا ہوا ڈیڑھ ماہ بعد کیا ہوا کیونکہ ہمارے لوگ ہمارا ہنستا ہوا چہرہ دیکھنا پسند کرتے ہیں، لوگ روتا ہوا چہرہ قبول نہیں کرتے اور کسی کو اپنی کمزوری نہیں دینی چاہئیے ورنہ لوگ فائدہ اُٹھاتے ہیں۔

نمرہ خان نے نور مقدم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر لڑکیاں ہمت نہ کریں اور والدین ان کو سپورٹ نہ کریں تو نور مقدم کی طرح قتل کر دی جاتی ہیں کیونکہ کوئی گولی مار دیتا ہے تو کوئی کسی اور طرح سے بیوی کی جان لے لیتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جن لڑکیوں کو شادی کے بعد شوہر کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے انہیں چاہئیے بس اتنا ہی برداشت کریں جتنا وہ کر سکتی ہیں اور جب انکی برداشت ختم ہو جائے تو فوری ایکشن لیں اور اپنے والدین کو اس بارے میں آگاہ کریں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ والدین کو بھی چاہئیے وہ بیٹیوں کو سپورٹ کریں اور اگر ان کے ساتھ کچھ بھی غلط ہو رہا ہو تو بیٹیوں کا ساتھ دیں اور اگر وہ خلع لے کر الگ ہونا چاہیں تو اس میں بھی ان کا ساتھ دیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے 19 اپریل 2020 کو لندن کے پولیس افسر سے شادی کی تھی تاہم ان کی شادی زیادہ دن نہ چل سکی اور اگست 2021 میں ان کے شوہر نے بتایا کہ وہ دونوں علیحدہ ہو چکے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر