بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے سیف علی خان کی بیٹی و اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اداکار سلمان خان اور اداکارہ سارہ علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب کے دوران وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ سارہ علی خان نے تقریب میں اسٹیج پر کھڑے سلمان خان سے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’میں سلمان انکل کے ساتھ ایک برانڈ لانچ کرنے جارہی ہوں‘۔
انکل لفظ سُن کر سلمان خان کے چہرے تاثرات تبدیل ہوگئے سلمان خان نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اب تمہاری فلم گئی‘ جس پر سارہ نے حیران ہوکر پوچھا کہ ’کیوں؟‘
اداکار نے کہا کہ ’اگر میں تمہیں اپنی فلم میں لیتا تو ہیروئن کا کردار دیتا لیکن اب تم نے تو سب کے سامنے مجھے انکل کہہ دیا‘۔
اداکار سلمان کی اس بات پر تقریب میں موجود حاضرین کی جانب سے قہقہوں کی گونج آنے لگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
