
معروف کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کی چَھٹی البم ’’پروف‘‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کی چَھٹی البم ’’پروف‘‘ بل بورڈ 200 چارٹ میں پہلے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں موجود اب تک صرف 15 ایسی البمز ہیں جو بل بورڈ میں اول نمبر پر رہیں، ان میں سے 6 بی ٹی ایس کی ہیں۔
علاوہ ازیں’’ پروف‘‘ کو یہ اعزاز بھی جاتا ہے کہ یہ رواں سال ریلیز ہونے کے ساتھ ہی ایک ہفتے تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البم بن گئی ہے۔
اس سے قبل بی ٹی ایس کی پانچوں البمز بھی بل بورڈ میں پہلے نمبر پر رہی تھی۔
واضح رہے کہ بینڈ کی نئی البم 10 جون کو ریلیز ہوئی تھی، بی ٹی ایس پہلا کورین بینڈ ہے جس کی تمام البمز بل بورڈ چارٹ میں پہلی پوزیشن لے چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News