
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بالی ووڈ کے سینئر و لیجنڈری امیتابھ بچن کو انوکھا سرپرائز دے کر مداحوں کو حیران کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن ان دنوں ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں اپنی نئی فلم پروجیکٹ کے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
عامر خان نے ان سے سرپرائز ملاقات کرکے انہیں حیرت میں ڈال دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ عامر خان راستے سے گزر رہے تھے کہ انہیں امیتابھ بچن کی گاڑی نظر آئی تو وہ فوراً ان کی طرف گئے اور گاڑی کی کھڑکی کو دستک دی۔
امیتابھ بچن نے کھڑکی کھولی تو عامر خان تھے، دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر بے حد خوش ہوئے ۔
اداکار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر خان کی اس سرپرائز ملاقات کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہیں۔
T 4330 – What an evening ..
Prabhas – Bahubali ; Prashant – KGF2 ; Raghavendra Rao – legendary director producer ; Nani – star ; Dulquer – star ; Nagi Ashwin – director Project K, that I currently work in ..
And as I am in the car , a knock on the window and its Aamir !! pic.twitter.com/9iRBZSaxuZ— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) June 28, 2022
تصاویر دیکھ کر مداحوں کی جانب سے اداکار امیتابھ بچن اور عامر خان کو ایک ساتھ دیکھ کر مخلتف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News