
تھائی لینڈ کے چیانگ مائی میں واقع چائی لائی آرکڈ پارک میں ماڈل کو ہاتھی کے بچے کے ساتھ کھیلنا مہنگا پڑ گیا۔
سوشل میڈیا پر نیویارک اور لاس اینجلس میں مقیم ماڈل میگن ملان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں ہاتھیوں کے ایک جھنڈ کے ساتھ فوٹو شوٹ کراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اسی دوران ہاتھی کے ایک بچے نے ماڈل میگن میں دلچسپی لینا شروع کردی اور کھیل کھیل میں کچھ زیادہ ہی چنچل ہو گیا۔
17 جون کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی کے اس بچے نے تصویر بنانے کی کوشش میں ماڈل کو زمین پر گرا دیا اور اس پر بیٹھنے کی کوشش کی۔
چنچل ہاتھی کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور اپنی ہنسی نہیں روک پا رہے۔ کیونکہ ہاتھی کے بچے نے ماڈل کے کپڑے تک پھاڑ دئیے۔
رپورٹ کے مطابق ہاتھی کا یہ بچہ صرف تین ہفتے کا ہے۔
ماڈل نے انسٹاگرام پر بتایا کہ ہم صرف کھیل رہے تھے لیکن ہاتھی کا بچہ کچھ زیادہ ہی پرجوش ہوگیا۔
ویڈیو پر لوگ کافی تبصرے کر رہے ہیں اور اب تک لاکھوں بار اس ویڈیو کو دیکھا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News