
کچھ لوگ اپنے گھروں کو مہنگی ترین چیزوں سے سجا کر اسے جنت بنا دیتے ہیں۔
آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ مشہور شخصیات کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے اپنے گھر کو مہنگی چیزوں سے سجایا ہے۔
انسان ہمیشہ چاند پر پہنچنے کے خواب دیکھتا ہے، ایسے ہی ایک پاکستانی ارزم علی جن کا تعلق لاہور سے ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر چاند کی زمین کا اشتہار دیکھتے ہی وہاں زمین خرید لی۔
کچھ مشہور شخصیات بھی چاند پر زمین کی مالک ہیں جن میں بالی وڈ کے انتقال کرنے والے ادکار سشانت سنگھ راجپوت اور کنگ خان شاہ رخ بھی شامل ہیں۔
شاہ رخ کو چاند پر زمین ان کے ایک مداح کی جانب سے تحفتاً دی گئی ہے۔
بشریٰ انصاری پاکستان کی ممتاز اداکارہ ہیں اور وہ وہ سمندر پر رہنے کا اپنا خواب پورا کررہی ہیں۔
چند دن پہلے بشریٰ انصاری نے میرا نیا ٹھکانہ کے نام سے کراچی میں ساحل سمندر پر بنے اپنے گھر کی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شئیر کی تھیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ معروف اداکارہ اب سمندر کنارے رہائش پذیر ہیں۔
بشریٰ انصاری نے اپنے گھر کو لکڑی کے نفیس فرنیچر، قد آدم پینٹنگز، رنگین کشنز اور لکڑی کے سفید جھولے سے سجایا ہے۔
پلان بی کے نام سے تعمیر یہ گھر وبائی مرض کے بعد کی دنیا کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس گھر کے ڈیزائن کا تصور سرجی مکھن آرکیٹیکٹس نے پیش کیا تھا۔
یہ گھر ایک مضبوط قلعے کی طرح ہے اور عالمی تباہی کی صورت میں ایک بہترین ٹھکانہ قرار دیا جارہا ہے، یوکرین کے پہاڑوں کے درمیان واقع اس گھر کا بیشتر حصہ زیرِ زمین تعمیر ہے
پاکستان کی مشہور اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اپنے ایک ویلاگ میں اپنے گھر کی تصاویر شئیر کی تھیں جس میں ضرورت کی اشیاء کے علاوہ انہوں نے گھر کو پودوں سے سجایا ہوا تھا جو کہ گرمی کی شدت قدرتی طور پر کم کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News