
معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ اور پاکستان کی اداکارہ نمرہ خان کی انسٹاگرام چیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
نمرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر خود چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور لکھا کہ’ یہ اصل میں خوبصورت ہے، آ لو یو نیہا ککڑ‘۔
اس سے قبل نمرہ خان نے نیہا ککڑ کو کیے گئے میسج میں ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا جس کے جواب نیہا ککڑ نے محبت والا اموجی بھیجا۔
واضح رہے کہ نیہا ککڑ کا شمار بھارت کی معروف گلوکاراؤں میں ہوتا ہے جبکہ نمرہ خان بھی پاکستان کی معروف اداکارہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News