
مشہور شخصیات اپنی شادی کو یاد گار بنانے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں جسے دیکھ کر مہمان حیران رہ جاتے ہیں۔
آج ہم آپ کو چند ایسی مشہور شخصیات کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے اپنے شادی کارڈز پر لاکھوں روپے لگا دیے۔
مشہور بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے جہاں اپنی شادی پر بہت پیسہ خرچ کیا وہیں مہمانوں کو بھیجے گئے کارڈ کی مالیت 15 لاکھ روپے تھی۔
سونے کے حروف والا کارڈ اتنا مہنگا نہیں تھا لیکن گلوکارہ نے اس کارڈ کے ساتھ مہمانوں کو مہنگی ترین چاکلیٹ اور سونے کے زیورات بھی بھیجے۔
اداکارہ شلپا شیٹھی اور راج کندرا کی شادی بالی ووڈ کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک ہے۔
ان کی شادی کے ایک کارڈ کی قیمت 2 لاکھ روپے تھی، انہوں نے شادی کے کارڈ کے ساتھ مہمانوں کے لیے سونے کے سکے بھیجے تھے۔
پاکستان کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی کا کارڈ بھی مشہور ہوا جس میں انہوں نے کارڈ فریم کر کے مہمانوں کو مہنگی چاکلیٹ اور خوبصورت سمندری موم بتیاں بھیجیں۔
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کے کارڈ کی قیمت 3 لاکھ روپے تھی اور ساتھ ہی مہمانوں کو مہنگے زیورات اور خصوصی چاکلیٹ تحفے کے طور پر دیے، اس کارڈ میں تلسی کا ایک چھوٹا پودا بھی شامل تھا جسے ہندو رسم و رواج میں خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
بھارتی اداکار شاہد کپور کی شادی کے کارڈ میں بھی مہمانوں کو سونے کے سکے دئیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News