Advertisement
Advertisement
Advertisement

شرمین عبید چنائے نے فواد خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

Now Reading:

شرمین عبید چنائے نے فواد خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے  نے پاکستان کے اداکار فواد خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے اور مارول سنیمیٹک یونیورس کے نئے پراجیکٹ ’مس مارول‘ نے ریلیز ہوتے ہی پوری دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔

مارول سنیمیٹک یونیورس کے نئے پراجیکٹ ’مس مارول‘میں اداکارہ مہوش حیات، نمرہ بچہ، ثمینہ احمد، اور فواد خان سمیت کچھ مشہور ایشیائی اداکار بھی شامل ہیں۔

شرمین عبید چنائے نے سیریز کی قسط نمبر 4 اور 5 کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’ان اقساط میں آپ سیریز میں کمالہ خان کی طاقتوں کی اصل میں گہرائی میں ڈوب جائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں اقساط سیریز کی دیگر اقساط سے تھوڑی مختلف ہیں‘۔

شرمین عبید نے بتایا کہ سیریز میں ابھی فواد خان کے کردار کی انٹری ہونا باقی ہے۔

 اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے شرمین عبید چنائے نے فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے  تجربے کے بارے میں بھی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’فواد خان ایسے ناقابل یقین اداکاروں میں سے ایک ہیں، جوکہ ورسٹائل ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’جیسے ہی وہ سیٹ پر آتے ہیں اور آپ ان سے ایکشن میں آنے کو کہتے ہیں، تو آپ اُنہیں کام کرتے دیکھ کر باقاعدہ محسور ہوتے ہیں‘۔

شرمین عبید چنائے کا کہنا ہے کہ ’فواد خان واقعی لاجواب ہیں‘۔

Advertisement

شرمین عبید نے بتایا کہ ’ہر ہدایت کار نے سیریز میں کچھ مختلف دکھانے کی کوشش کی ہے، اور میں نے سیریز میں زیادہ تر مضبوط لوکیشنز پر کام کیا ہے‘۔

واضح رہے کہ شرمین عبید نے بتایا کہ میں نے سیریز کی عکس بندی بہت ساری مختلف لوکیشنز پر کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر