Advertisement
Advertisement
Advertisement

سدھو کی موت کے انتقام سے متعلق پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

Now Reading:

سدھو کی موت کے انتقام سے متعلق پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کی موت کے انتقام سے متعلق پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ویب سائٹ ’انڈیا ٹوڈے‘ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیرج بوانا نامی ایک گینگسٹر کی جانب سے سدھو موسے والا کی موت کا انتقام لینے کا اعلان کیا گیا ہے.

 نیرج بوانا ایک نامور گینگسٹر ہے جس کے کارندے دہلی، ہریانہ، پنجاب اور راجستھان میں پھیلے ہوئے ہیں۔

تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ فیس بُک پوسٹ کس نے لکھی ہے لیکن اس پوسٹ کے سارے سرے نیرج بوانا سے ہی ملتے ہیں۔

وائرل ہونے والی پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’سدھو موسے والا دل میں دھڑکتا تھا اور  بھائی تھا، دو دن میں نتیجہ دے دیں گے۔‘

Advertisement

مزکورہ پوسٹ میں نیرج بوانا کو ٹیگ کیا گیا ہے، نیرج بوانا جنہیں قتل اور تاوان کے کئی مقدمات کا سامنا ہے اس وقت تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ 5 ڈاکٹروں پر مشتمل ایک پینل کی جانب سے مرتب کی گئی۔

واضح رہے کہ گلوکار کے آخری گانے، ’’دی لاسٹ رائڈ‘‘ میں یہ سطر شامل تھی کہ ’اس آدمی کے چہرے کی چمک آپ کو بتاتی ہے کہ وہ جوانی میں مر جائے گا۔‘

یہ گانا امریکی ریپر ٹوپاک شکور کو خراج عقیدت کے طور پر پیش کیا گیا تھا، جنہیں 1996 میں 25 سال کی عمر میں ان کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر