عیدالاضحیٰ پر پاکستان بھر کے سینما گھروں کی زینت بننے والی پاکستانی فلم “لندن نہیں جاؤں گا” (ایل این جے) کی پوری ٹیم اندرون اور بیرون ملک تشہیر میں مصروف ہے۔
پروموشن کے انتہائی مصروف شیڈول کے باوجود متعدد ایسے خوشگوار اور مضحکہ خیز لمحات دیکھنے کو ملے، جو ٹیم ایل این جے اور شائقین کے لیے ہنسی اور تفریح کا باعث بنے۔
ایسا ہی کچھ ایل این جے کے لیے تشہیری پریس کانفرنس کے دوران ہوا، جب خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایک رپورٹر نے غلطی سے اداکارہ کبریٰ خان کو “کوبرا صاحبہ” کہہ کر مخاطب کیا، جس پر الف اسٹار سمیت وہاں موجود تمام لوگ اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔
مہوش حیات اور واسع چوہدری بھی بے قابو ہو کر ہنسنے لگے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ہمایوں سعید، مہوش حیات، گوہر رشید، کبریٰ خان، واسع چوہدری، صبا فیصل، آصف رضا میر، صبا حمید اور سلمان شاہد شامل ہیں۔
خلیل الرحمان قمر کی تحریر کردہ فلم “لندن نہیں جاؤں گا” اس عید الاضحیٰ پر ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم “قائد اعظم زندہ باد” کے ساتھ ریلیز ہونے والی ہے۔
کبریٰ خان ایک برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ خوبصورت ڈیوا نے 2014 میں کامیڈی تھرلر فلم “نامعلوم افراد“ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔
اداکارہ شوبز انڈسٹری کی ایک مقبول شخصیت ہیں۔ انہوں نے “صنفِ آہن“، “ہم کہاں کے سچے تھے“ اور بلاک بسٹر فلم “جوانی پھر نہیں آنی 2“ سمیت مختلف ہٹ پروجیکٹس میں اداکاری کی۔
اداکارہ نے اب مہوش حیات اور ہمایوں سعید کے ساتھ “لندن نہیں جاؤں گا“ میں بڑی اسکرین پر واپسی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
