Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل پکڑا گیا؛ سنسنی خیز انکشافات

Now Reading:

گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل پکڑا گیا؛ سنسنی خیز انکشافات

معروف گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کیس میں پولیس نے پہلا ملزم گرفتار کرلیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار ملزم پریت سنگھ ایک بدنام زمانہ منشیات فروش ہے جسے پانچ دن کے لیے پولیس کسٹڈی میں دیا گیا ہے اور تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ، پریت ان 6 مشبہ ملزمان میں شامل تھا جنہیں گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے ایک دن بعد ریاستی پولیس اور اسپیشل ٹاسک فورس کی مدد سے اتراکھنڈ کے دیرہ دون سے قتل کے شبہے میں کل 6 افراد کو گرفتار کیا گیا جس میں سے ایک ملزم پر شبہ کیا جارہا ہے کہ اس کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے اور وہ سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث ہے۔

یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو اتوار کی شام گولیاں مار کر قتل کردیا گیا جب وہ بھارتی پنجاب سے اپنے لیے سیکیورٹی واپس لینے کی درخواست دینے جا رہے تھے جبکہ ان کے قتل سے ایک دن قبل ہی بھارتی ریاست پنجاب کی حکومت نے سدھو موسے والا سمیت 424 افراد کی سیکیورٹی واپس لی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگھ سدھو موسے والا کا قاتل کینیڈا کا گینگسٹر ہے۔

Advertisement

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سدھو موسے والا پر حملہ گینگ وار کا شاخسانہ لگتا ہے۔

پولیس کے مطابق کینیڈا کا لارنس بشنوئی گینگ اس قتل میں ملوث ہے، گینگ کے رکن لکی نے کینیڈا سے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

دوسری جانب سدھو موسےوالا کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ گلوکار کو کچھ عرصے سے نامعلوم افراد کی جانب سے تاوان کی کالیں آ رہی تھیں۔

والد نے کہا کہ اتوار کو میرا بیٹا اپنے دوستوں گروندر سنگھ اور گرپریت سنگھ کے ساتھ کار میں روانہ ہوا تھا، اس وقت شبھ دیپ بلٹ پروف فارچونر اور دو گارڈز کو اپنے ساتھ لینے کے بجائے گھر سے نہتا نکلا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر