
پاکستانی گلوکار ابرار الحق کو بالی ووڈ اداکار ورون دھون کی جانب سے پیغام موصول ہو گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اداکار ورون دھون نے اپنی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ میں ابرار الحق کا گانا شامل کرنے سے متعلق اپنا موقف پیش کردیا ہے۔
اداکار ورون دھون نے بھی پاکستانی گلوکار ابرار الحق کا شکریہ ادا کر دیا ہے۔
اداکار ورن نے گلوکار ابرار کے گانے کی ٹوئٹر پر تعریف بھی کی ہے۔
AdvertisementI have not sold my song “ Nach Punjaban” to any Indian movie and reserve the rights to go to court to claim damages. Producers like @karanjohar should not use copy songs. This is my 6th song being copied which will not be allowed at all.@DharmaMovies @karanjohar
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) May 22, 2022
ورون دھون نےایک انٹرویو میں کہا کہ فلم کی میوزک کمپنی ٹی سیریز ان کے اوریجنل گانے کے حقوق خرید چکی ہے۔
اداکار ورون دھون نے کہا کہ ’میں ابرارالحق کو یہی کہنا چاہوں گا کہ انہوں نے اورینجل گانا بہت بہترین گایا، جو ہمیں بہت اچھا لگا۔
اداکار نے واضح کیا کہ گلوکار ابرار کے گانے کے حقوق ہماری فلم کی کمپنی نے خرید لیے ہیں، جبکہ یہ گانا کافی اچھا چل رہا ہے، شکریہ ابرار۔‘
یاد رہے کہ گلوکار ابرار الحق کا گانا نچ پنجابن کو بالی ووڈ فلم میں کاپی کیا گیا ہے۔
تاہم گانا کاپی کرنے پر گلوکار ابرار الحق نے فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر اور ٹی سیریز کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ابرارالحق کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں نے کسی بھی بھارتی فلم کو اپنے گانے کے حقوق فروخت نہیں کیے۔
تاہم گلوکار کے جانب سے درج کروائی جانے والی شکایت پر کرن جوہر نے مقبول گانے ’نچ پنجابن‘ کی چوری تسلیم کرتے ہوئے کریڈٹس میں ابرارالحق کا نام شامل کردیا تھا۔
بعدازاں 23 مئی کو T-Series کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ کمپنی نے ’نچ پنجابن‘ گانے کے حقوق یکم جنوری 2022 کو قانونی طور پر حاصل کیے۔
AdvertisementWe have legally acquired the rights to adapt the song #NachPunjaban released on iTunes on 1st January, 2002 & available on Lollywood Classics' YouTube channel, owned by @1Moviebox, for #JugJuggJeeyo produced by @DharmaMovies. The song is available here: https://t.co/2oLFzsLAFI pic.twitter.com/t6u3p3RA6z
— T-Series (@TSeries) May 23, 2022
واضح رہے کہ یہ گانا لالی ووڈ کلاسکس کے یوٹیوب چینل پر بھی دستیاب ہے جو پنجابی گانوں کو محفوظ کرنے والی کمپنی 1Moviebox کی ملکیت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News