سابق شوہر کو سابقہ اہلیہ و گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کی شادی میں جانا مہنگا پڑ گیا
ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کی تیسری شادی کی تقریب کے دوران سابق شوہر نے شرکت کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز کیلیفورنیا میں برٹنی اسپیئرز اور سیم اصغری کی شادی کی تقریب جاری تھی۔
پولیس کے مطابق گھر میں گھسنے والے ملزم کی شناخت جیسن الیگزینڈر کے نام سے ہوئی جو برٹنی اسپیئرز کا سابق شوہر ہے۔
الیگزینڈر کو پرائیوٹ گارڈز نے روکا تو اُس نے جھگڑا کیا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔
تاہم گرفتاری کے بعد پولیس کے علم میں آیا کہ ملزم کسی دوسرے شہر کی پولیس کو بھی مطلوب تھا۔
یاد رہے کہ برٹنی اسپیئرز نے اپنے بچپن کے دوست الیگزینڈر سے 2004ء میں شادی کی تھی جو صرف 55 گھنٹے ہی چل سکی۔
جبکہ گلوکارہ نے دوسری شادی کیون فیڈرلائن سے کی جس سے ان کے دو بیٹے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز برٹنی اسپیئرز اور سیم اصغری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، دونوں کی پہلی ملاقات 2016 میں ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
