Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچے کی پیدائش کے بعد شویتا تیواری نے اپنا 10 کلو وزن کیسے کم کیا؟

Now Reading:

بچے کی پیدائش کے بعد شویتا تیواری نے اپنا 10 کلو وزن کیسے کم کیا؟

بھارتی شوبز سے وابستہ سدا بہار اداکارہ اور ماڈل شویتا تیواری نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد بڑھنے والے وزن سے چھٹکارا پانے کی کہانی بیان کی ہے۔

شویتا کا کہنا ہے کہ دوسرے حمل کے بعد ان کا وزن بہت بڑھ گیا تھا۔

انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا، “میں 73 کلو کی ہو گئی تھی۔ ‘ہم تم اور انہیں’ شروع کرنے سے پہلے مجھے اپنے کردار کے مطابق وزن کم کرنے کی سخت ضرورت تھی۔”

دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد وزن کم کرنے کی کہانی شیئر کرتے ہوئے شویتا نے بتایا کہ انہوں نے ڈلیوری کے بعد صرف خوراک کو کنٹرول کرتے ہوئے اپنا 10 کلو وزن کم کیا تھا۔

بعد میں انہیں نے ورزش بھی شروع کر دی تھی۔

Advertisement

 شویتا نے اپنی فٹنس کا سہرا اپنی ڈائیٹشین سلیبریٹی نیوٹریشنسٹ کنیتا کداکیا پٹیل کو دیا۔ اداکارہ نے وزن کم کرنے کے لیے اپنی خوراک کا بھرپور خیال رکھا۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Shweta Tiwari (@shweta.tiwari)

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ وزن کم کرنا آسان نہیں۔ اس کے لیے مضبوط قوت ارادی، لگن اور خود پر کنٹرول کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن یہ ناممکن بھی نہیں ہے۔ خاص طور پر جب آپ کے پاس کنیتا کداکیا جیسے لوگ ہوں جو اس مشکل سفر کو آسان اور مزیدار بناتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مصروفیت کی وجہ سے ان کے پاس ورزش کرنے کا وقت نہیں ہوتا تھا، اس لیے وہ اپنی ماہر غذائیت کنیتا کداکیا پٹیل کی تجویز کردہ خوراک پر عمل کرتی تھیں۔ جس کی وجہ سے ان کا ابتدائی طور پر 10 کلو وزن کم ہوا۔ پھر آہستہ آہستہ انہوں نے اپنی ٹریننگ کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا لیا۔

شویتا کی نیوٹریشنسٹ کے مطابق اداکارہ کی ڈائیٹ کاربوہائیڈریٹ، پروٹین اور چکنائی کا بہت اچھے امتزاج پر مشتمل ہے۔

اس کے علاوہ، شویتا خود کو دن بھر ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے بہت زیادہ پانی پیتی ہیں۔ وہ تازہ پھلوں کے جوس اور ناریل پانی پینا بھی پسند کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ شویتا یوگا بھی کرتی ہیں اور ویک اینڈ پر اپنی بیٹی کے ساتھ تیراکی بھی کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر