
عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ نےعدت سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دے دیا۔
یاد رہے کہ ایک صارف کی جانب سے دانیہ ملک سے اُن کی انسٹا اسٹوری پر عدت سے متعلق سوال کیا گیا۔
صارف کا کہنا تھا کہ ’جس اسلام نے حق مہر کا حکم دیا ہے اُسی اسلام نے عدت کا بھی حکم دیا ہے۔
اگر آپ عامر لیاقت سے وفادار تھیں تو آپ کو عدت میں ہونا چاہیے تھا، یوں منہ کھول کے نامحرم کو انٹرویوز نہیں دیئے جاتے محترمہ‘۔
اس سوال کے جواب میں دانیہ نے کہا کہ ’میں آج سے عدت میں ہوں‘۔
تاہم سوشل میڈیا پر وائرل متعدد پوسٹس میں دانیہ ملک کو عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال فروری میں عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی دانیہ ملک سے کی تھی، لیکن 3 ماہ بعد ہی دانیہ ملک نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News