Advertisement
Advertisement
Advertisement

بظاہر انتہائی پڑھی لکھی دکھنے والی ان بولی وڈ اداکاراؤں کی تعلیم جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

Now Reading:

بظاہر انتہائی پڑھی لکھی دکھنے والی ان بولی وڈ اداکاراؤں کی تعلیم جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

بولی وُڈ میں اپنا نام بنانے والی جوہی چاولہ، کرینہ کپور خان، ایشوریہ رائے بچن اور رانی مکھرجی کے مداح ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں جاننے کے لیے ہمیشہ بے تاب رہتے ہیں۔

ان کی عمومی سوچ یہ ہوتی ہے کہ فر فر انگریزی بولنے اور امیر گھرانوں سے تعلق رکھنے والی یہ اداکارائیں بہت زیادہ تعلیم یافتہ ہوں گی، لیکن اس میں کتنی حقیقت ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ان فلمی اداکاراؤں کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔

جوہی چاولہ

Happy Birthday Juhi Chawla: 5 Memorable Songs of the Actress For Your  Playlist

Advertisement

13  نومبر 1967 کو بھارتی ریاست ہریانہ کے امبالا شہر میں پیدا ہونے والی جوہی چاولہ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1986 میں فلم “سلطان” سے کیا۔ تاہم انہیں عامر خان کے ساتھ 1988 میں فلم “ڈومس ڈے ٹو ڈومس ڈے” سے نئی شناخت ملی۔ وہ اپنی پڑھائی کے حوالے سے ہمیشہ سنجیدہ رہتی تھیں، انہوں نے اپنی اسکولنگ ممبئی کے فورٹ کانوینٹ اسکول سے کی اور ممبئی کے ہی سڈنہم کالج سے ایچ آر میں گریجویشن کی۔

کرینہ کپور خان

Kareena Kapoor Khan reveals the secret behind her reign in the industry for  two decades | Filmfare.com

21 ستمبر 1980 کو کپور خاندان میں پیدا ہونے والی کرینہ کپور خان آج بولی وُڈ کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ فلم “ریفیوجی” سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی کرینہ نے ممبئی کے جمنا بائی نرسری اسکول اور دہرادون کے ولہیم گرلز اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے انہوں نے ممبئی کے مٹھی بائی کالج کا انتخاب کیا، لیکن اپنے فلمی کیرئیر کی وجہ سے وہ کالج ڈراپ آؤٹ بن گئیں۔

رانی مکھرجی

Rani Mukerji shares gratitude upon completing 25 years in the industry |  Filmfare.com

Advertisement

21 مارچ 1978 کو پیدا ہونے والی رانی مکھرجی فلمی دنیا کی ایک کامیاب اداکارہ ہیں۔ رانی نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1997 میں فلم “راجہ کی آئے گی بارات” سے کیا۔ انہوں نے فلم “بلیک”، “ہچکی” اور “مردانی” سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ رانی نے اپنے کا دور ممبئی کے مانک جی کوپر ہائی اسکول سے مکمل کیا اور مٹھی بائی کالج، ممبئی سے گریجویشن مکمل کی۔

ایشوریہ رائے

Can you imagine Aishwarya Rai's salary before stardom? Here is shocking  proof - Tamil News - IndiaGlitz.com

مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے والی ایشوریہ رائے بچن یکم نومبر 1973 کو ایک بنگالی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ “اور پیار ہو گیا سے” سے بولی وُڈ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ نے ممبئی کے آریہ ودیا مندر سے اسکول کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد وہ ممبئی کے ڈی جی روپریل کالج میں پڑھنے چلی گئیں۔

تاہم کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایشوریہ نے اپنی کالج کی تعلیم مکمل نہیں کی اور وہ ڈراپ آؤٹ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر