Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر لیاقت حسین کے ڈرائیور کا اہم بیان سامنے آگیا

Now Reading:

عامر لیاقت حسین کے ڈرائیور کا اہم بیان سامنے آگیا
عامر لیاقت

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے، اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کی۔

عامر لیاقت  حسین کی موت کے بعد ان کے ڈرائیور جاوید کا بھی اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

 ان کے ڈرائیورنے بتایاکہ 7 سال سے عامر لیاقت کے ساتھ کام کررہا ہوں، گھر میں عامر لیاقت کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا تاہم اندر سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

عامر لیاقت حسین اپنے آبائی گھر خداداد کالونی میں موجود تھے، گھر پر موجود ملازمین دروازہ کھول کر اندر گئے تو وہ بے ہوش حالت میں بستر پر موجود تھےجس کے فوری بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

 ڈرائیور کا کہنا ہےکہ فوری ریسکیو کو بلایا اور ان کو اسپتال منتقل کیا، میں ایمبولینس میں عامر لیاقت کے ساتھ تھا،اسپتال جاکر معلوم ہوا کہ وہ انتقال کرچکے ہیں،عامر لیاقت کے اہل خانہ کو میں نے اطلاع دی ۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے

ذرائیور نے بتایاکہ اہل خانہ نے کہا کہ گھر جاؤ اور پولیس کو بیان ریکارڈ کرواؤ۔

عامر لیاقت کے ڈرائیور جاوید نے 15 پر عامر لیاقت کی طبیعت کے حوالے سے اطلاع دی تھی۔

ملازم جاوید نے مزید بتایا کہ گزشتہ شب عامر لیاقت نے سینے میں درد کی شکایت بھی کی تھی جس پر انہیں اسپتال چلنے کا کہا گیا تاہم انہوں نے انکار کردیا اور پھر صبح ان کے کمرے سے چیخنے کی آواز بھی سنائی دی تھی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر