Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلمان خان کو قتل کی دھمکی کا خط کس نے بھیجا؟ نام سامنے آگیا

Now Reading:

سلمان خان کو قتل کی دھمکی کا خط کس نے بھیجا؟ نام سامنے آگیا
سلمان خان

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو قتل کی دھمکی کا خط بھیجنے والے شخص کا نام سامنے آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار سلمان خان کو قتل کی دھمکی کا خط لارنس بشنوئی گروپ کے تین لوگوں نے بھیجا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کا مبینہ رکن مہاکال عرف سدھیش سوربھ کامبلے نے پوچھ گچھ کے دوران یہ اعتراف کیا ہے کہ اس نے ہی اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر سلمان خان کو  دھمکی آمیز خط بھیجا تھا۔

دوران تفتیش اس نے بتایا کہ لارنس بشنوئی گینگ کے تین ارکان راجستھان سے آئے تھے اور ان میں سے ایک نے باندرہ بینڈ اسٹینڈ کے علاقے میں یہ خط بینچ پر رکھا تھا جہاں سلمان خان کے والد سلیم خان صبح کی سیر کے بعد بیٹھتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے مہاکل کو سدھو موسے کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں پونے سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ پوچھ گچھ کے دوران اس نے سلمان خان کو دھمکی آمیز خط بھیجنے کا اعتراف کیا ہے ۔

واضح رہے کہ خط میں دھمکی دی گئی تھی کہ سلمان خان اور ان کے والد  کا بھی جلد ہی موسے والا جیسا حال کر دیں گے۔

دہلی کی پولیس نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی جو اس وقت ان کی تحویل میں ہے پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر