
بالی ووڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ کرشمہ کپور کی پاکستانی ہمشکل بھی منظرِ عام پر آگئی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک لڑکی حنا خان کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حنا خان کا چہرہ اداکارہ کرشمہ کپور سے بہت ملتا ہے۔
میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں حنا خان نے بتایا کہ وہ میڈیکل کی طالبہ ہیں اور لندن میں مقیم ہیں جبکہ اُن کی نانی کا گھر پاکستان میں ہے۔
حنا خان نے بتایا کہ اُنہیں اداکاری کا شوق ہے، اسی لیے ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی ہیں تاہم اُنہیں اس بات کا بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ کرشمہ کپور سے ملتی ہیں۔
واضح رہے کہ حنا خان اب پاکستانی کرشمہ کپور کے نام سے مشہور ہوگئی ہیں اور انسٹاگرام پر اُن کے ایک لاکھ 93 ہزار فالوورز ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News