رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر ان کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کا بیان سامنے آگیا ہے۔
دانیہ ملک نے انسٹاگرام اسٹوری پر سابق شوہر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ پاک عامر کی مغفرت فرمائے اور اُن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین ثم آمین۔

واضح رہے کہ رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی، دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح اور 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپے حق مہر کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔
عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔
عامر لیاقت حسین نے رواں سال کے آغاز میں لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ دانیہ ملک سے تیسری شادی کی تھی جس کا اعلان انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
