ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیم جوبلی کی تقریب اختتام پذیر ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز برطانوی گلوکار ایڈ شیران کے ایک جذباتی گانے کے ساتھ ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیم جوبلی کی تقریب کا اختتام کیا۔
برطانوی گلوکار ایڈ شیران نے ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کے اختتام پر اپنے ہٹ گانے ’پرفیکٹ‘ کا ایک جذباتی ورژن گایا۔
گلوکار ایڈ شیران کے ہٹ گانے ’پرفیکٹ‘ نے 22000 تقریب میں شرکت کرنے والے لوگوں اور شاہی خاندان کے افراد کے دل جیت لیے۔
گلوکار نے یہ گانا 96 سالہ ملکہ برطانیہ اور ان کے آنجہانی شوہر پرنس فلپ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیےخاص طور پر منتخب کیا۔
اپنی پرفارمنس سے پہلے گلوکار ایڈ شیران نے کہا کہ’میرے لیے یہ ایک یادگار لمحہ ہے، کیونکہ یہ وہ تقریب ہے جہاں میں نے آج سے 20 سال پہلے گلوکار ایرِک کلیپٹن کو اسٹیج پر گِٹار بجاتا دیکھ کر گِٹار اٹھایا تھا۔‘
اُنہوں نے کہا کہ’پھر میں نے یہاں 10 سال پہلے ڈائمنڈ جوبلی کے لیے پرفارم کیا تھا۔،
گلوکار نے مزید کہا کہ مجھے یہاں واپس آکر واقعی بہت اچھا لگا، یہاں کا ماحول بہت اچھا ہے۔‘
ایڈ شیران کی پرفارمنس کے بعد ملکہ برطانیہ بکنگھم پیلس کی بالکونی میں اپنی ایک جھلک دکھائی۔
واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیم جوبلی کی تقریب چار روزہ تک جاری رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
