Advertisement
Advertisement
Advertisement

سدھو موسے کے قاتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر

Now Reading:

سدھو موسے کے قاتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر

آنجہانی بھارتی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کے قاتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو موسے کے بہیمانہ قتل کے چند روز بعد ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

Advertisement

اس ویڈیو میں دو سفید گاڑیوں کو گاؤں سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح حملہ آور گلوکار کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو رہے تھے۔

یہ فوٹیج جواہر گاؤں کے قریب ایک سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل کی گئی ہے جو جائے وقوعہ سے چند میٹر کے فاصلے پر تھا۔

اطلاعات کے مطابق سدھو موسے والا کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے حملہ آور گاڑیوں میں موجود تھے، فوٹیج میں پہلے ایک سفید رنگ کی گاڑی وہاں سے گزرتی ہے اور پھر ایک اور سفید رنگ کی گاڑی کو جائے وقوعہ سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

دوسری جانب گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سدھو موسے والا کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے دہلی پولیس سے کہا ہے کہ ہاں، میرے گینگ کے رکن نے سدھو موسے والا کو مارا ہے۔

گینگسٹر لارنس کا کہنا تھا کہ وکی مڈوکھیرا اُن کا بڑا بھائی تھا اور اُن کے گینگ نے وکی کی موت کا بدلہ لیا ہے۔

Advertisement

لارنس بشنوئی نے کہا ہے کہ یہ میرا کام نہیں ہے، میں جیل میں تھا اور اپنا فون بھی استعمال نہیں کر رہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر