
بھارت کے مشہور و معروف اداکار قادر خان اپنی زندگی میں کئی بار حج کر چکے تھے۔
قادر خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں ایک عرصے بعد ولن کا رول ٹھکرانا شروع کر دیا تھا کیونکہ میرے بڑے بیٹے قدوس کو برا لگتا تھا، وہ اپنے دوستوں سے لڑائی کر بیٹھتا تھا جب اس کے دوست میرا مزاق اڑاتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اس دن کے بعد سے میں نے فلموں میں ولن کے کردار کی آفرز ٹھکرا دیں اور کامیڈی فلموں میں اداکاری کرنے لگا۔
واضح رہے کہ قادر خان اپنے بڑے بیٹے سے بے حد پیار کرتے تھے کیونکہ وہ کینیڈا میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھے یعنی والد سے دور ائیرپورٹ سیکورٹی آفیسر کے طور پر کام کر رہے تھے۔
2018 میں والد کے انتقال کے بعد بیٹے قدوس کی زندگی بھی سادہ ہو گئی تھی اور والد کی موت کا غم انہیں ختم کر رہا تھا اور یہی وجہ تھی کہ قادر خان کے بیٹے قدوس بھی گردوں کے مرض میں مبتلا ہو کر 2021 میں انتقال کر گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News