Advertisement
Advertisement
Advertisement

جسٹن بیبر کا کیریئر خطرے میں کا شکار

Now Reading:

جسٹن بیبر کا کیریئر خطرے میں کا شکار
جسٹن بیبر

کینیڈین پاپ سنگر جسٹن بیبر فالج کا شکار ہونے کی وجہ سے بڑی مشکل کا شکار ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جسٹن بیبر جو کہ ’رمسے ہنٹ سنڈروم‘ (ramsay hunt syndrome) کا شکار ہونے کی وجہ سے زیرِ علاج ہیں، ان کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ بیماری کی وجہ سے گلوکار کا میوزِک کیریئر خطرے میں پڑسکتا ہے۔

رمسے ہنٹ سنڈروم کے حملے کے نتیجے میں مریض کے کان کے ارد گرد، چہرے یا منہ پر دردناک دانے بن جاتے ہیں، یہ اس وقت ہوتا ہے جب ’ویریلا زوسٹر‘ (varicella-zoster) نامی وائرس دماغ میں پہنچ کر اعصاب کو متاثر کرتا ہے۔

خیال رہے کہ اس وائرس کا شکار ہونے والے مریض پلک جھپکنے کے لیے اپنی آنکھ پوری طرح بند نہیں کر پاتے اور اُنہیں مسکرانے میں بھی دشواری ہوتی ہے۔

جسٹن بیبر نے اپنی بیماری کی وجہ سے اپنے تین کانسرٹس منسوخ کردیے ہیں۔

Advertisement

جسٹن بیبر کے مداحوں کو تشویش ہے کہ فالج سے صحتیاب ہونے میں بہت وقت لگے گا۔

اس حوالے سے برطانوی کنسلٹنٹ پلاسٹک ری کنسٹرکٹیو سرجن چارلس ندوکا نے کہا کہ اس سنڈروم کے تقریباً 75 فیصد مریض جوکہ ابتداء میں علاج کروالیتے ہیں، بشمول اسٹیرائڈز اور اینٹی وائرل کے، وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ جسٹن بیبر کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ گلوکار کی حالت میں بہتری نظر آرہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر