Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران عباس اور عروہ حسین کی گاڑی میں بنائی گئی نجی ویڈیو وائرل

Now Reading:

عمران عباس اور عروہ حسین کی گاڑی میں بنائی گئی نجی ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت ستارے عروہ حسین اور عمران عباس نے مسحور کن آواز میں 90 کی دہائی کے گانے گنگنا کر سوشل میڈیا پر ہل چل مچا دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک خوبصورت ٹک ٹاک ویڈیو میں انہیں  بولی وُڈ کے پرانے گانوں کی دھنوں میں ڈوبا دیکھا جاسکتا ہے۔

عروہ حسین ایک ملٹی ٹیلنٹڈ ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ 29 سالہ عروہ کافی عرصے سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ انہوں نے بہت کم وقت میں بڑی اسکرین پر اپنی دھاک بٹھائی۔

انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2014 میں “نامعلوم افراد” سے کیا۔

دوسری جانب عمران عباس بھی ایک باصلاحیت اداکار ہیں، جنہیں لوگوں کی بڑی تعداد پسند کرتی ہے۔ “چاہت” اداکار کسی نہ کسی وجہ سے مسلسل سرخیوں میں رہتے ہیں۔

Advertisement

ان کی اداکاری ہو، ماڈلنگ ہو یا ہوسٹنگ، انتہائی ہینڈسم دکھائی دینے والا یہ ہنک ہمیشہ لائم لائٹ چرانے میں کامیاب رہتا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ دونوں ستارے حال ہی میں اپنے نئے پروجیکٹ کے لیے ایک ساتھ جُڑے ہوئے ہیں۔

دونوں اسلام آباد کی سڑکوں پر ایک ساتھ گھومتے نظر آئے۔

“امانت” کے ساتھی اداکاروں نے حال ہی میں الکا یاگنک اور اُدِت نارائن کے 90 کی دہائی کے مشہور بولی وُڈ گانے “ہائے رے میرا دل” پر لِپ سنکنگ کی ویڈیو شئیر کی۔

ویڈیو کے کیپشن میں عمران عباس نے لکھا، “شوٹنگ سے قبل اسلام آباد کی سڑکوں پر ایک بہترین دوست کے ساتھ الکا لاگنک ااور ادت نارائن کے نوے کی دہائی کے گانوں کے لیے میرا پیار۔ “

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by (@imranabbas.official)

خیال رہے کہ ٹک ٹاک پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول اور کثرت سے استعمال ہونے والی ایپ ہے۔ لاکھوں پاکستانی اس ایپلی کیشن کو استعمال کر رہے ہیں۔

صرف ٹک ٹاکرز ہی نہیں بلکہ ملک کی بہت سی مشہور شخصیات بھی اس لپ سنکنگ ایپ کا استعمال کرکے تفریحی مواد بنا رہی ہیں اور اپنے فالوورز کی محبت حاصل کر رہی ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر