 
                                                                              بالی ووڈ کی ہردل عزیز اداکارہ دپیکا نے کنگ خان کی آنے والی نئی فلم کی ایک جھلک شئیر کردی۔
اداکارہ دپیکا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ ا نسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جو شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی ہے ۔
انسٹاگارم پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں اداکارہ دپیکا نے لکھا کہ میں شاہ رخ خان کے لیے کیا محسوس کر سکتی ہوں لفظوں سے بیان نہیں کر سکتی ساتھ ہی اداکارہ نے ہارٹ ایموجی بھی بنایا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
انہوں نے کہا کہ واحد بات جو ہم سمجھ سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ شاہ رخ ہر گزرتے دن کے ساتھ سخت محنت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی پہلی فلم ’’دیوانہ‘‘ آج سے 30 برس قبل 25 جون 1992 کو ریلیز ہوئی تھی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
واضح رہے کہ بادشاہ شاہ رخ خان اور گوری خان نے 25 اکتوبر 1991 میں شادی کی تھی، ان کی شادی کو 31 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔
گوری صرف شاہ رخ کی بیوی کے نام سے ہی نہیں پہچانی جاتی بلکہ ان کی خود اپنی الگ شناخت بھی ہے، وہ ایک نامور انٹیریئر ڈیزائنر ہیں اور اس فیلڈ میں ایک مقام حاصل کر چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 