ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کی خوبصورت ترین اداکارہ ماریلن منرو کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
اس فلم کی شوٹنگ 2010 میں شروع ہونا تھی اور پہلے پہل ماریلن منرو کا کردار ادا کرنے کے لیے نیومی واٹس کا انتخاب کیا گیا تھا لیکن بعد میں جیسیکا چیسٹین کا نام بھی زیر غور رہا جبکہ قرعہ فال اینا ڈی آرماس کے نام نکلا۔
اس فلم کے ہدایتکار اینڈریو ڈومینک ہیں جبکہ ماریلن منرو کا کردار اینا ڈی آرماس نے ادا کیا ہے۔
اینا ڈی آرماس نے بتایا کہ انہیں ماریلن منرو کے لہجے میں مہارت کے ساتھ مکالموں کی ادائیگی سیکھنے میں 9 مہینے لگے۔
گزشتہ روز یوٹیوب پر جاری ہونے والے ٹریلر کو اب تک 28 لاکھ 38 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جبکہ یہ فلم 23 ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
