
پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ مہوش حیات ن لیگی حکومت کے اقدامات سے خوش نظر آرہی ہیں، اور ان کے گن گاتی نظر آرہی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دورِ حکومت میں “صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی” حاصل کرنے والی مہوش حیات مالی سال 23-2022 کے وفاقی بجٹ میں فلم سازی کو صنعت کا درجہ دینے اور ٹیکسوں میں چھوٹ کے حکومتی اقدام پر بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔
جہاں مہوش حیات خوش ہیں وہیں دیگر فلم ساز اور فنکار بھی حکومت کے اس اقدام سے خوشی سے نہال ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے ٹوئٹر ہینڈل سے اداکارہ مہوش حیات کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ حکومتی فیصلے کو سراہ رہی ہیں۔
ویڈیو میں مہوش کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑی کامیابی ہے، ہم سب فنکار بہت عرصے سے اس مقصد کے لیے بات کر رہے تھے، اس حوالے سے کام کرنا چاہ رہے تھے، بہت سے اجلاس اور مذاکرات ہو رہے تھے، بالآخر ہمیں وہ درجہ مل رہا ہے جس کے ہم حق دار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں فنکار آرٹس اور سنیما کے ذریعے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں، یہ بہت ہی اچھی خبر ہے اور پاکستان کے مثبت اور روشن مستقبل کی جانب سے اہم قدم ہے۔
Mehwish Hayatt is excited about the future and thankful to the government after packages for film industry are announced pic.twitter.com/2Xs4V6faU3
— PML(N) (@pmln_org) June 11, 2022
خیال رہے کہ نئے بجٹ میں فلم کو صنعت کا درجہ دیا گیا ہے جبکہ فلم سازوں کو 5 سال کے لیے ٹیکس کی چھوٹ بھی فراہم کی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال ایک ارب روپے کی لاگت سے نیشنل فلم انسٹی ٹیوٹ، پوسٹ فلم پروڈکشن فیسیلیٹی اور نیشنل فلم اسٹوڈیو کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
جبکہ سنیما، پروڈکشن ہاؤسز، فلم میوزیمز، پوسٹ پروڈکشن فیسیلیٹی کو سی ایس آر (صنعت) کا درجہ بھی دے دیا گیا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر حکومت کے اس اقدام کا موازنہ سابق پی ٹی آئی حکومت سے کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے ٹویٹ کے جواب میں پی ٹی آئی دور میں رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام اور ن لیگ کے دور میں نیشنل فلم انسٹی ٹیوٹ کو طنزیہ طور پر پیش کیا ہے۔
— Imran (@QaisarImran84) June 11, 2022
سوشل میڈیا پر ن لیگ کے اس اقدام پر کافی تنقید کی جارہی ہے۔
اللہ پاک کی لاِٹھی بے آواز ہے. پٹواریوں بہت جلد اپنی تباہی دیکھوگے انشااللہ
امپورٹیڈ _حکومت _نامنظور # pic.twitter.com/hI4mwbrTjS— Habib Khan (@HabibKh00456462) June 11, 2022
پٹواری جی!
زہر کھانے کیلئے بجٹ میں کوئی اماونٹ مختص کردیا کہ نہیں
کیونکہ امپورٹڈ حکومت کو شاید ضرورت آجائے۔
لیکن اگر ضرورت آ بھی جائے تو امپورٹڈ حکومت سے التجا ہے کہ ھم لوگ چندہ مانگ کر آپ لوگوں کی ضرورت پورا کرینگے۔
انشاءاللہ— Shahzad Khan PTI (@Shahzad25790496) June 11, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News