Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہالی ووڈ اسٹار امبر ہرڈ بڑی مجرم قرار

Now Reading:

ہالی ووڈ اسٹار امبر ہرڈ بڑی مجرم قرار

ہالی ووڈ کے معروف اداکار جونی ڈیپ اور ان کی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ مجرم قرار دے دی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار جونی ڈیپب کے حق میں عدالت نے فیصلا دے دیا اور اس سے وجہ سے امبر ہرڈ بڑی مجرمہ اور جونی ڈیپ چھوٹے مجرم قرار دیئے گئے ہیں۔

امریکی ریاست ورجینیا کی جیوری نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

جونی ڈیپ کو بہت بدنام کرنے پر ہرڈ 15 ملین ڈالر جرمانہ دیں گی جبکہ امبر ہرڈ پر غلط الزام لگانے پر ڈیپ سابقہ بیوی کو 2 ملین ڈالر دیں گے۔

https://twitter.com/realamberheard/status/1532083776741842945?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1532083776741842945%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Fhollywood%2F2022%2F06%2Famber-heard-is-heartbroken-over-the-defamation-verdict%2F

Advertisement

100 ملین ڈالر ہرجانے کے جونی ڈیپ بمقابلہ امبر ہرڈ ہتک عزت کے مقدمے میں سابقہ میاں بیوی ایک دوسرے کو بدنام کرنے کے مجرم قرار پائے۔

واضح رہے کہ جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ 11 اپریل کو ورجینیا میں شروع ہونے والے ہتک عزت کے مقدمے میں ایک دوسرے پر جسمانی اور جذباتی زیادتی کا الزام لگارہے تھے۔

اداکار جونی ڈیپ نے خود پر لگنے والے الزامات کے جواب میں کہا تھا کہ ’مجھ پر لگائے گئے گھریلو تشدد اور جنسی ہراسانی کے الزمات نہایت سفاکانہ ہیں۔‘

واضح رہے کہ 58 سالہ جونی ڈیب کی 36 سالہ امبر ہرڈ سے 2015ء میں شادی ہوئی تھی جو کہ صرف 2017ء تک ہی چل سکی تھی۔

امبر ہڑد نے 2016ء میں اپنے شوہر جونی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام لگاتے ہوئے اُن کے خلاف مقدمے کا آغاز کیا تھا۔

تاہم معروف ہالی ووڈ فنکاروں جونی ڈیپ اور سابقہ اہلیہ، امبر ہرڈ کے کیس کی 6 ہفتوں تک چلنے والی طویل سماعت ختم ہونے کے قریب ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ کیٹ ماس نے بھی سابق بوائے فرینڈ جونی ڈیپ پر لگنے والے الزامات کی تردید کر دی۔

گزشتہ روز جانی ڈیپ کے امبر ہرڈ کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کیس کی سماعت کے دوران جانی ڈیپ کی سابقہ گرل فرینڈ کیٹ ماس نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے جونی کے حق میں گواہی دے دی۔

امریکی ماڈل نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے اوپر لگنے والے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’امبر ہرڈ کی جانب سے جونی ڈیپ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اُن کا یہ دعویٰ بھی جھوٹا ہے کہ مجھے جونی نے سیڑھیوں سے دھکا دیا تھا۔

اس کیس کے حوالے سے کیٹ ماس کا کہنا تھا کہ ’جمیکا کے سفر کے دوران میں بارش کے سبب کچھ سیڑھیوں سے نیچے پھسل گئی تھی اور میری کمر میں چوٹ آئی تھی۔

امریکی ماڈل کیٹ ماس نے بتایا کہ چوٹ لگنے کی صورت میں تو اسجونی ڈیپ نے میری کافی طبی مدد کی تھی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ جونی ڈیپ کی اہلیہ امبر ہرڈ کا یہ دعویٰ کرنا بھی غلط اور جھوٹ ہے کہ اُن کی اور میری کہانی ایک جیسی ہے۔

واضح رہے کہ کیٹ ماس نے کہا کہ جونی کی اہلیہ کی جانب سے دیے جانے والا بیان کے ہم دونوں ہی جونی کی جانب سے تشدد کا شکار ہوئیں ہیں یہ الزام سراسر غلط اور  جھوٹ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر