Advertisement
Advertisement
Advertisement

سگریٹ نوشی ترک کرنے والی بالی ووڈ شخصیات

Now Reading:

سگریٹ نوشی ترک کرنے والی بالی ووڈ شخصیات

بالی ووڈ کے بہت سے اسٹارز اور سلیبریٹیز نے سگریٹ نوشی ترک کرکے صحت مند طرز زندگی کو اپنا لیا ہے۔

سگریٹ کے پیکٹ پر درج یہ جملہ کہ ’سگریٹ نوشی صحت کے لیے نقصاندہ ہے‘ ہماری توجہ حاصل کرسکا ہو یا نہ ہو لیکن بالی ووڈ کے اداکاروں نے اپنی زندگی کے کسی موڑ پر اسے بڑی سنجیدگی سے لیا۔

عالمی یوم ترک تمباکو نوشی کے موقع پر بالی ووڈ کے ان اداکاروں کی ایک فہرست سامنے آئی ہے جنہوں نے سگریٹ نوشی ترک کی۔

ریتک روشن

بالی ووڈ کے معروف اداکار ریتک روشن بہت زیادہ سگریٹ نوشی کیا کرتے تھے لیکن پھر انہیں جب اس کے نقصاندہ اثرات کا پتہ چلا تو انہوں نے یہ عادت ترک کی۔

Advertisement

یاد رہے کہ دو برس قبل ٹوئٹر پر ایک پرستار کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی تھی کہ وہ اب نان اسموکر ہیں۔

سلمان خان

بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان جن کے بارے میں یہ مشہور تھا کہ وہ چین اسموکر ہیں۔ تاہم انھوں نے بھی سگریٹ نوشی چھوڑ دی۔

ارجن رامپال

اس فہرست میں ارجن رامپال بھی شامل ہیں، جو کہ اپنے بورڈنگ اسکول کے زمانے سے سگریٹ نوشی کرتے تھے لیکن ان کے مطابق 2020 میں کورونا وائرس کے عروج کے دوران ان کے ننھے بیٹے نے انہیں ترکِ سگریٹ نوشی پر تیار کیا۔

کونکنا سین شرما

Advertisement

اداکارہ کونکنا سین شرما بھی بہت زیادہ سگریٹ نوشی کیا کرتی تھیں۔

تاہم انہوں نے بھی 2011 میں اپنے بیٹے ہارون کی پیدائش کے بعد سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی۔

سیف علی خان

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے 36 برس کی عمر میں ہارٹ اٹیک کے باعث جب وہ اسپتال پہنچے تو انہوں نے یہ عادت ترک کی۔

ویویک اوبرائے

بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے ماضی میں چین اسموکر تھے تاہم ایک بار وہ ممبئی کے ایک کینسر اسپتال گئے جس نے ان سے یہ عادت چھڑوادی اور اب وہ سگریٹ نوشی کے خلاف متعدد کمرشیلز میں نظر آتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر