بالی ووڈ کے اداکار ہریتھک روشن کی نانی 91 سال کی عمر میں دُنیا سے رخصت ہوگئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہریتھک روشن اور ان کا خاندان اس وقت مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔
اداکار کی نانی پدما رانی اوم پرکاش نے گزشتہ روز ممبئی میں اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں وہ صحت کے سنگین مسائل سے دوچار تھیں اور بستر پر تھیں، اداکار کی نانی گزشتہ دو سال سے روشن خاندان کے ساتھ رہ رہی تھیں۔
تاہم اداکارہریتھک روشن کی والدہ پنکی روشن نے اپنی والدہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
واضح رہے کہ پدما رانی اوم پرکاش معروف فلم ساز جے اوم پرکاش کی اہلیہ تھیں، وہ ہریتھک روشن کی والدہ پنکی روشن کے والدین تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
