
ہالی وڈ کے اداکار جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 100 ملین ڈالر ہرجانے کے جونی ڈیپ بمقابلہ ایمبر ہرڈ ہتک عزت کے مقدمے میں سات ہفتوں کے بمشکل ٹرائل کے بعد امریکی ریاست ورجینیا کی جیوری نے جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔
جیوری کی جانب سے ایمبر ہرڈ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ جونی ڈیپ کو 15 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں۔
علاوہ ازیں ڈیپ کی جانب سے ہرڈ کو 2 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کیا جائے گا جو وہ اپنے سابق شوہر کے خلاف مقدمہ میں مانگ رہی تھیں۔
واضح رہے کہ جونی ڈیپ اور سابقہ اہلیہ، ایمبر ہرڈ، 11 اپریل کو ورجینیا میں شروع ہونے والے ہتک عزت کے مقدمے میں ایک دوسرے پر جسمانی اور جذباتی زیادتی کا الزام لگارہے تھے۔
جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ پر 50 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا تھا۔
بعد ازاں ہرڈ نے اداکار کے خلاف 100 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کردیا تھا۔
واضح رہے کہ جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News