
کینیڈین ریپر ڈریک نے گلوکار سدھو موسے والا کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈین ریپر ڈریک نے جمعرات کو اپنے پہلے ریڈیو شو کی میزبانی کے دوران سدھو موسے والا کے دو گانے بھی چلائے۔
کینیڈین گلوکار نے جمعہ کو اپنی نئی البم Honestly, Nevermind ریلیز کی ہے۔
کینیڈین گلوکار نے ریڈیو شو میں بتایا کہ وہ سدھو موسے والا کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈریک نے موسے والا کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا تھا اور سدھو اور ان کی والدہ کی تصاویر اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کی تھیں۔
تاہم دونوں گلوکاروں کے مداحوں کا کہنا تھا کہ ڈریک اور موسے والا کو ایک ساتھ کچھ گانا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کے دن گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News